622

کہوٹہ آزاد پتن روڈکی بحالی و 85 ہزار پودے لگانے کا فیصلہ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کمشنر آفس راولپنڈی میں راولپنڈی کہوٹہ آزاد پتن روڈ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کمشنر راولپنڈی ڈویثرن لیاقت علی چٹھہ کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سندھنوتی راجہ صداقت خان، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نازیہ سدھن، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سبطین کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمان، ایکسئین ہائی وے آزاد جموں کشمیر ندیم سرور، ایس ڈی او محمد اویس، ایکسئین ہائی وے عمیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ مظہر ندیم ، و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کہوٹہ آزاد پتن روڈ کی مرمت و بحالی کا کام یکم فروری سے شروع اور تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ روڈ کے اطراف میں 85 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کہوٹہ پنجار آزاد پتن روڈ انتہائی اہمیت کی حامل روڈ ہے جو ڈیفنس روٹ ہونے کی وجہ سے سٹریٹجک لحاظ سے اہم ہونے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر سے ہمارا مین لنک ہے۔ اس سٹرک کے کچھ پورشنز ہیوی ٹرانسپورٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور آبی ذخائر کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کروٹ کمپنی کو آن بورڈ لے لیا گیا ہے جو اپنی ضروری کاروائی مکمل کرنے کے بعد یکم فروری سے S5 پر کام شروع کرے گی۔ راولپنڈی و آزاد کشمیر کی انتظامیہ اس سلسلے میں انجینئرز کو سکیورٹی و دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔ تحصیل کہوٹہ میں 31 کلومیٹر لمبائی کی اس کہوٹہ پنجاڑ آزاد پتن روڈ کی چوڑائی و مرمت کے لئے 1299.103 ملین اپروو کیے گئے تھے۔ ریلیز کئے گئے فنڈز کا 66% استعمال کیا جا چکا ہے۔ منصوبے کے حصے G-1 یعنی 0-18 کلومیٹر کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ G-II یعنی اگلے سات کلومیٹر پر کام ابھی جاری ہے۔ ایس 5 کا تفصیلی ڈیزائن ایمپلائرز انجینئرز کو جمع کروایا جا چکا ہے۔ ان کی اپروول کے فورا بعد آئندہ ماہ فروری میں اس پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ منصوبے کے بائیوڈائیورسٹی پلان کے تحت سڑک کے اطراف میں 85 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ لگائے جانے والے پودے کم از کم 5 فٹ یا زیادہ ہوں تاکہ ان کا سروائیول ریٹ زیادہ ہو۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں