135

کہوٹہ‘ڈاکٹرز کی غفلت نے نومولود کی جان لے لی

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ‘ڈاکٹرز کی غفلت نے نومولود کی جان لے لی تفصیلات کے مطابق ظفر اللہ خان عباسی نے درخواست دیتے ہوئے کہا مورخہ 18 نومبر بروز جمعرات مریضہ(س۔ش) زوجہ اسرار رحمت عباسی ڈلیوری کیس کے سلسلہ میں ایڈمٹ ہوئی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے چیک کر کے بتایا کہ نارمل ڈلیوری ہوگی جبکہ زچہ بچہ دونوں بلکل ٹھیک ہیں رات کو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے چیک کر کے بتایا کہ ڈلیوری بروز جمعہ صبح 6 بجے متوقع ہے جبکہ مریضہ کو 3 بجے کے بعد تکلیف شروع ہو گئی مریضہ کے ساتھ موجود لواحقین عورتیں عملے کو ڈھونڈنے لگیں لیکن عملہ ڈیوٹی پر موجود نہ تھا ایک کمرے سے نرس کو جگایا گیا جو سوئی ہوئی تھی اس نے کہا کہ ڈاکٹر نے 6 بجے کا وقت دیا ہے بار بار تنگ نہ کریں کسی کو ٹس سے مس نہ ہوئی رات کو ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر عملے کہ غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے صبح 5 بجے بچے کی پیدائش ہوئی اور عملہ کے نہ ہونے کی وجہ بروقت چیک کر کے ڈلیوری نہ کرنے کی وجہ سے بچے کی موت ہوگئی لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے فل فور نوٹس لے کر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جبکہ ایم ایس کہوٹہ سے رابطہ کیا تو وہ موقع پر پہنچ گئی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں