کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ پولیس کی کاروائی،پکار 15پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ملزم محمد وقاص نے پکار 15 پر کال کی اسکی گاڑی چوری ہوگئی ہے، اطلاع ملتے ہی کہوٹہ پولیس فوری موقعہ پر پہنچی، دریافت پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا،کہوٹہ پولیس نے پکار 15پر بوگس کال کرنے والے ملزم محمد وقاص کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ پکار 15 عوام کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں ایک سہولت ہے جس کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شہریوں سے التماس ہے کہ پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر غیر ضروری/بوگس کالز سے اجتناب کریں۔
159