223

کہوٹہ‘جعلی تعویز گنڈا کرنیوالوں کی بھرمار

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ شہر اورگردونواح میں غیر قانونی کلینکوں جعلی حکیموں دم درود اور تعویز گنڈا کرنے والوں کی بھرمار غریب اور سادح لوح خواتین اور مرد لٹنے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہے تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر اور گردونواح میں غیر قانونی کلینکوں کی بھرمار ہے دو چار مہینے کسی کلینک پر کامکرنے والا ڈسپنسر فرضی ڈاکٹرز کے بورڈ اویزاں کر کے کلینک کھول دیتا ہے اور بغیر کسی سرٹیفکیٹ کے چند خواتین اور دسپنسر رکھ کر سادح لوح عوام کو لوٹنا شروع کرد یا ہے نہ انکااپریشن تھیٹڑ معیاری اور نہ علاج چھوٹے سے اپریشن کا تیس سے پنتیس ہزار روپے لینے لگے جبکہ کئی کلینکوں پر دو نمبر کام بھی ہوتے ہیں محکمہ ہیلتھ کی ملی بھگت سے یہ غیر قانونی کلینک چل رہے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتال میں سرجن ڈاکٹرز اور او ٹی میں 24گھنٹے سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں صحت کارڈ کے حوالے سے تحصیل کہوٹہ میں ہسپتالوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے بھی عوام کو دشواری کا سامنا ہے صحت کارڈ اپریشن کے علاوہ بیسک علاج کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں اسکے علاوہ کہوٹہ شہر میں جعلی حکیموں کی بھرمار ہے نہ ڈگریاں نہ معیاری دواخانہ مردانہ کمزوری بواسیر،اولاد کا نہ ہوانا جیسی بیماریوں کے علاج کے ہزاروں روپے پٹورتے ہیں جبکہکہوٹہ شہر کی ہر گلی محلے میں جادو ٹونہ دم درود اور تعویز گنڈا کرنے والوں کی بھرمار ہے صبح ہوتے ہی خواتین کی بڑی تعداد انکے آستانوں پر آجاتی ہے اور پسند کی شادی، ساس بہو کی ایک دوسرے کو زیر کرنے و دیگر وجوہات کے لیے جادو ٹونہ تعویز گنڈا کر کے نہ صرف ہزاروں روپے روزانہ کماتے ہیں بلکہ نوجوان خواتین جو صبح بازار کا بہانہ کر کے آجاتی ہیں انکو غیر اخلاقی اور غیر اسلامی طریقے سے دم درود کیا جاتا ہے انتظامیہ فوری نوٹس لے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں