کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جلی ہوئی کار کے اندر سے نامعلوم شخص کی جلی ہوئی نعش برآمد۔تفصیلات کےمطابق کہوٹہ کوٹلی ستیاں روڈ پر نیلا سند کے مقام پر جلی ہوئی کار کے اندر سے ایک نعش برآمد ہوئی ذرائع کے مطابق نعش بھی مکمل طور پر جلی ہوئی واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئے بعد ازاں نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔کار کو آگ کیسے لگی پولیس اس کی کھوج لگانے میں مصروف ہے۔
197