کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایچ آئی یو ٹیم نے عید الفطر کے دن تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نلہ برہمناں میں ہونے والی اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا کر قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس ذرائع کے مطابق عید الفطر کے دن یو نین کو نسل مواڑہ کے علاقہ نلہ برہمناں میں ساٹھ سالہ سعید احمد کو نا معلوم شخص نے دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا
سی پی اور اولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید زکاء گیلانی کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ نے سب انسپکٹر راجہ عبدالمنصور ، ہیڈ کانسٹیبل قدیر احمد اور دیگر پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ترین ٹیکنالوجی، موبائل ڈاٹا اور خفیہ ذرائع کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم تک رسائی حاصل کر کے ملزم سلیمان نذیر ولد نذیر حسین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔