56

کھیلتا پنجاب گیمز،راولپنڈی ایتھلیٹکس کھیلوں کا افتتاح

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدائت پر پورے پنجاب میں کھیلتا پنجاب گیمز جاری ہیں۔ اس سلسلے میں منگل کے روزمیونسپل سٹیڈیم سید پور روڈراولپنڈی میں اتھلیٹکس کے کھیلوں کا افتتاح کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیا ل چوہدری تھے۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے اتھلیٹکس کے کھیلوں کا افتتاح کیا

ان کے ساتھ ڈویژنل سپورٹس آفیسر وحید احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی،اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے کوچ شریک تھے۔ اس موقع پر انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق پڑھتا،کھیلتا،صحت مند آگے بڑھتا پنجاب اب سب کو نظر آرہا ہے۔وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کی حکومت نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتیں منوانے کے نئے سے نئے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں سے بھرے کھیل کے میدان اس بات کی عکاسی کر رہے ہیں کے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ ن کی حکومت نوجوانوں کو ایک مرتبہ پھر کھیلوں کے میدان اور صحت مند سرگرمیوں میں واپس لانے میں کامیاب ہو چکی ہے اور اب یہ سلسلہ یہاں رکے گا نہیں مزید آگے بڑھے گا ابھی ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلے ہیں اس کے بعد ڈویژن کے مقابلے ہوں گے اور پھر انہی میدانوں اور مقابلوں سے جیت کر آگے جانے والے کھلاڑی ایک دن انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔آخر میں انہوں نے تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور مقابلوں کے دوران دی جانے والی سہولیات سے بھی آگاہی حاصل کی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں