اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کھنہ کی حدود سے اغواء ہونے والی بچی کو تھانہ کورال کے ایس ایچ او عظیم منہاس اور اس ٹیم نے ڈھوک کالا خان کے قریب جھاڑیوں سے برآمد کر کے والدین کے حوالہ کر دی۔تفصیلات کے مطابق کُچھ دیر قبل بچی اپنی والدہ کے ساتھ جا رہی تھی اور موبائل پر گیم کھیل رہی تھی اچانک پیچھے سے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے بچی سے موبائل کھنچنے کی کوشش کی تو بچی نے موبائل ہاتھ سے نہ چھوڑا تو سفاک ملزمان بچی کو موبائل سمیت ہی اٹھا کر ساتھ لے گئے پولیس نے فوراً ناکہ بندی کردی ملزمان بچی کو جھاڑیوں میں پھنک کر فرار ہو گئے
218