153

کڑور روپے غریبوں کو دینے کے بجائے آپس میں بانٹے جا رہے ہیں ‘محمد نذیر

محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ڈڈیال
پاکستان مسلم لیگ ضیا کے مرکزی راہنما تنظیم غیرجرید ہ ملازمین آزادکشمیر کے سابق مر کزی مشیر اور تنظیم رٹیائرڈملازمین تحصیل ڈڈیال کے صدر ملک محمد نذیر

نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلمانی نظام کی بنیاد کر پشن پر رکھی گئی ہے چھوٹے سے خطے میں وزراء مشیر وں ایڈمنسٹریٹر وں کو انرنٹروں کی فوج قومی خزانے کو دھمک کی طرح چاٹ رہی ہے ضیا الحق مر حوم نے زکوۃ کا نظام غربا کیلئے نافذ کیا تھا مگرہمارے حکمرانوں نے اسے غربیوں کو دینے کے بجائے امیروں میں اور آپس ہی تقسیم کرنے کا ذریعہ بنالیا ہے گزشتہ پانچ سالوں میں11/10کڑور روپیہ غریبوں کو دینے کے بجائے آپس میں ضمانت کے نام پر بانٹ لیا ہے جو کہ یزیدہی دور حکومت کی ایک واضع نشانی ہے آج بھی ہمارے قومی پر چم کا روں پر سہرا کر فخر کرتے ہیں جبکہ تحصیل ڈڈیال شہر میں قومی پر چم کی سرعام توئین کی جارہی ہے سابق ایڈمنسٹریٹر نے قومی پر چم عام جگہوں پر لہرادئیے تھے حالانکہ ہر پر چم خاص وقت اور محضوص جگہوں پرلہرائے جاتے ہیں اس پر چم کی خاطر ساچین میں ہمارے بہادر افواج کے نوجوانوں نے بر ف تلے دب کر شہادت حاصل کی حالانکہ وہاں کوئی درخت نہ پرند ہ تک نہ ہے مگر ہمارے ہاں قومی پر چم کی سر عام تو ئین کی جار ہی ہے بوسید ہ پرچم لہراقومی مجرم بن گئے ہیں

پیرامیڈیکل سٹاف کی ہڑتال سے غریب مریض کو مشکلات کا سامنا ہے‘مفتی عبدالواحد

محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ڈڈیال
اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر کے سربراہ مفتی عبدالواحد ڈڈیالوی نے ڈڈیال میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے تحصیل ڈڈیال میں سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے جہاں سے روزانہ وزیر اعظم چوہدری مجید اور سنئیر وزیر چوہدری یاسین درجنوں سرکاری گاڑیوں کے لاؤ لشکر کیساتھ گزرتے ہیں ڈڈیال تا دھان گلی روڈ برساتی نالے کا منظر پیش کررہی ہے حیرت ہے اس بات کی ہے کہ آزاد کشمیر کے ناعاقبت اندیش وزیر اعظم ایک شخص کے سا تھ ذاتی رنجش کی وجہ سے پوری قوم سے انتقام لے رہے ہیں عوام اندراہل کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کی سزا مل رہی ہے آنے والے الیکشن میں مجاور ٹولے کو ڈڈیال کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا صلا مل جائے گا ایک سوال کے جواب میں قائد اہلسنت نے کہا ہے کہ اگر دھان گلی پل پر ٹول ٹیکس کا کوئی ظالمانہ منصوبہ مسلط کیا گیا تو بھر پور مزاحمت کریں گئے دھان گلی پل ہمیں پاکستان حکومت نے تحفے میں نہیں بلکہ ہمارے باپ دادا کی قبروں کو دوسری مرتبہ منگلا ڈیم میں غرق کرنے کے نتیجے میں دیا گیا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں پچھلے تین ہفتوں سے پیرامیڈیکل سٹاف کی ہڑتال کی وجہ سے سینکڑوں غریب مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں اپنی جمع پونجی لٹوا رہے ہیں وزیر اعظم وزیر صحت اور مقامی وزیر کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں

خواجہ محمد نذیر سیاسی سماجی بنیاد پر اثاثہ کی حیثیت رکھتے ہیں‘خواجہ محمد آمین
محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ڈڈیال
پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ڈوثرن میرپور کے صدر خواجہ محمد نذیر کسی جا ن پہچان تعارف کے محتاج نہیں سیاسی سماجی بنیاد پراثاثہ کی حیثیت رکھتے ہیں وہ ایک ایماندار سنجیدہ اور غریب پرورانسان کے علاوہ ضابطہ اخلاق ڈسپلن صبر وشکر میں بہترین بڑے کرداراوراوصاف کے مالک سچے اور کھرے مسلمان ہیں قبل ازیں حسن واخلاق کے پیکر سیاسی کردار کی ادائیگی میں پاک دامن خلق خدمت میں مسیحا کی بدولت چار مرتبہ چےئرمین ایڈمنسٹریٹر کے فرائض انجام دے چکے ہیں اب پانچویں مرتبہ ایڈمنسٹریٹر بننا الہی کاحسن اخلاق اور کار کردگی کا کر شمہ ہے عوامی امنگو ں اور پرزور ڈیمانڈپرخواجہ محمد نذیر کوایڈمنسٹر یٹر میونسپل کمیٹی بنا نا حکومتی احسن اقدام ہے وزیر اعظم چوہدری عبد المجید سنےئر وزیر چوہدری محمد یاسین اور وزیر حکومت محکمہ امور د نینہ آزادکشمیر چوہدری محمد افسر شاہد کے اس فیصلے پر ڈڈیال کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ان خیالات کا اظہار سماجی خواجہ محمد صفد ر آف سیا کھ صوفی آمین آف ساکھ خواجہ محمد شفیق آف سیاکھ ماسٹر سیلم خواجہ محمد آمین نے ڈڈیال پر یس کلب میں صحافیوں سے ملاقات میں کیا انہوں نے اہلیان سیاکھ کی طرف سے خواجہ محمد نذیر کو پانچویں مرتبہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید کی کہ وہ اپنی روائت واوصاف کو جاری رکھتے ہوئے غیر جانبدار نہ عوامی امنگوں پر پورا اتریں گے۔

بجٹ میں کارکنوں کی رائے اورانکی سکیمیں ترجیح بنیادوں پر حل کرئے گئے ‘ خواجہ محمد نذیر
محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ڈڈیال
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال خواجہ محمد نذیر نے بلدیہ آفس ڈڈیال میں پارٹی کارکنوں ، شہریوں، تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ دفترکے دروازے کارکنوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں اور آنے والے بجٹ میں کارکنوں کی رائے کا مکمل احترام کرتے ہوئے انکی دی ہوئی سکیمیں ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ ماضی کو نظر انداز کرتے ہوئے ہمیں بہتر مستقبل کی طرف دیکھنا ہو گا ۔ اس موقع پر شہریوں نے مختلف تجاویز بھی انہیں دیں پیپلز پارٹی کے راہنماحاجی مسعود احمد نے کہا کہ بلدیہ ڈڈیال کو ڈڈیال سٹی بائی باس کی طرف توجہ مرکوز کرنا ہو گی تا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کا مسئلہ حل کیا جا سکے ، انہوں نے کہا ڈڈیال شہر میں بے ہنگم ٹریفک اور بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کا حل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ہمیں مل جل کر اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کے ہاتھ مضبوط کرنا ہو ں گے۔ اس موقع پر سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری نوا زنے کہا گذشتہ تین سالوں میں بلدیہ کوسب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سہالیہ کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جاتا رہا نئے ایڈمنسٹریٹرسے اس بات کی ترقع ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہونے والی ماضی میں کی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال خواجہ محمد نذیر نے اس موقع پر کہا شہری مسائل کے حل کیلے ایمانتداری اور دیانتداری کے ساتھ کام کیاجائے گابلدیہ ملازمین ماضی میں ان پہ جو لوگوں سے زیادتیوں کے جو الزام لگتے رہے اب کسی ملازم کو یہ اجازت نہیں دی جائیگی کہ وہ کسی کوناجائز تنگ کرے کسی بھی شہری کو اگر بلدیہ ملازم کے خلاف کوئی شکایت ہو تو وہ مجھ سے برائے راست رابطہ کرے کسی کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا پارٹی کارکن اپنے اپنے علاقوں کی ترقیاتی سکیمیں میرے پاس جمع کرائیں آنے والے بجٹ کے بعد میرٹ پر ان ترقیاتی سکیموں پرکام کیاجائے گا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری مسائل کے حل پارٹی کارکنوں کو ساتھ لیکر چلوں گا ، انہوں نے کہا پارٹی کارکنوں کاایک وفد لیکر چنددنوں میں وزیراعظم آزادکشمیر سے ملاقات کی جائے گی جس میں مسائل ، تجاویز اور پارٹی کارکنوں کی آراء وزیر اعظم تک پہنچائی جائیگی ،اس موقع پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملک محمدخان، سابق ایڈمنسٹریٹرچوہدری نواز، حاجی مسعود، جاویداقبال انصاری، عبدالشاہد، سرورکاظمی، مشتاق احمد بٹ، ندیم اکبر، چوہدری دیوان علی، حاجی ایوب، چےئرمین مطلوب ، فیاض گوندل، شفیق بھٹی، مطلوب ساجد، مدثر کاظمی، عثمان ملک، بابربٹ بابری، منشی اقبال، ملک ارشد ، چوہدری عبدالغفور ، چوہدری صادق، چوہدری ساجد و دیگر بھی موجود تھے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں