راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) روات کے علاقہ مانکیالہ سے فیس بک پر گاڑی کا اشتہار دیکھ کر خریداری کے لئے جانے والے دو مغویوں کو تاوان ادائیگی کے بعد بازیاب کرا لیا گیا. یاسر محمود سکنہ لوہدرہ مانکیالہ اور شفقت محمود سکنہ سہالہ ماڈل ٹاؤن گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو سندھ کے علاقہ کشمور (کچے کے علاقہ) کے لیے روانہ ہوئے موقع پر پہنچے تو متعلقہ لوگوں نے دونوں افراد کو اغواء کر کے تاوان کا مطالبہ کیا اغواء کاروں نے تین کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا جو 50 لاکھ میں کنفرم ہوا اور مغویوں کو پیسے ادا کرنے پر ایک مہینہ بعد رہا کر دیا گیا ادھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رٹ قائم نہ ہونے سے ہزاروں شہری روزانہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہو چکے ہیں ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کو ایک ماہ قبل درخواست دی گئی تھی جس پر کوئی کارروائی نہیں کی جا سکی
255