راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ضلع کچہری اٹک میں ناخوشگوار واقع میں ایلیٹ فورس اٹک کے اے ایس آئی انتظار شاہ نے سابقہ رنجش کی بناء پر ایڈوکیٹ ملک اسرار پر فائرنگ کی جس سے ایڈوکیٹ ملک اسرار اور اسکا ساتھی ایڈووکیٹ ذوالفقار شاہ فائر لگنے سے زخمی ہو گئے۔جو بعدا زاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے وجہ عناد یہ تھی کہ اے ایس آئی کو رنج تھا کہ فیملی کورٹ میں چلنے والے کیس میں ایڈوکیٹ ملک اسرار کی وجہ سے ہی اسے اپنی بیوی کو طلاق دینا پڑی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردارغیاث گل خان نےاس ناخوشگوار واقع کا سختی سے نوٹس لیا ہے ۔ فائرنگ کرنے والا اے ایس آئی انتظار شاہ گرفتار کر لیا گیا اور غفلت اور لاپرواہی برتنے پر انچارج ایلیٹ فورس اٹک ا ور محرر ایلیٹ فورس اٹک کو حراست میں لے لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
368