134

کوہسارکے 2نئے تھانوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) عوام کے دیرینہ مطالبہ پر آئی جی پولیس پنجاب نے”کوہسار“ کے 2تھانوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جن میں پھگواڑی اور پتریاٹہ شامل ہیں اس طرح بڑھتی ہوئی ٹریفک کی وجہ سے مری کے مضافاتی علاقوں سے مری کے واحد تھانے تک رسائی بہت مشکل تھی جبکہ گرمائی سیزن اور برف باری کے دوران سیاحتی سرگرمیوں اور وی آئی پیز کی مری میں موجودگی کی وجہ سے مقامی سائلین کو انصاف کے حصول اور تھانے سے متعلقہ دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا پوری تحصیل کیلئے ایک تھانہ اور سٹاف کی کمی کی وجہ سے بغیر سفارش کے مقامی اور عام لوگوں کو بری طرح نظر انداز کر دیا جاتا تھا اور لوگ ذلیل وخوار ہوتے تھے عوامی مشکلات کوختم کرنے کیلئے تحصیل مری میں دونئے تھانے بنائے گئے ہیں اس امر کا انکشاف ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ رواں دہائی میں مری میں سیاحتی سرگرمیاں بڑھنے سے جہاں لڑائی جھگڑے اور چھوٹے جرائم میں بھی اضافہ ہوا وہاں نوجوان نسل میں بھی منشیات کے استعمال میں اضافہ دیکھاگیا‘خطہ کوہسار جو ہمیشہ امن و امان کا گہوارہ رہا اور مضبوط علاقائی روایات کے باعث منشیات کی لعنت سے عمومی طور پر پاک رہا لیکن بدقسمتی سے 7 آٹھ سالوں میں منشیات فروشوں کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورکس کا شکار ہو گیامنشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کیلئے جہاں مربوط پالیسی کی ضرورت ہے وہاں بڑے پیمانے پر نگرانی، زیادہ سٹاف، سکیورٹی آلات، مزیدگاڑیوں،پولیس چوکیوں اور تھانوں کی شدید ضرورت کو محسوس کیا جارہا تھاجس پرمیں نے دونوں تھانوں کے لیے مختلف رینکس کے 192 نئے پولیس افسران اور ملازمین کی تعیناتی کروائی ایسے میں آلات، گاڑیاں اور دیگر سازوسامان کی مد میں 15کروڑ 80 لاکھ کے اخراجات سے یہ تھانہ جات جدید دور کے تمام تقاضوں سے ہمکنار ہونگے دو نئے تھانوں کے قیام اور ایک نئے ایس پی پولیس کی تعیناتی اور مری میں موجودگی سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کے جان و مال کے تحفظ میں واضح بہتری آئے گی اور اس نئے نظام کی موجودگی میں دیگر جرائم کے علاوہ منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ ہو گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں