تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس کی بڑی فوری کاروائی،14سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والےدو ملزمان گرفتار کر لیےتفصیلات کے مطابق محمد رئیس سکنہ بیاگہ نے تحری درخواست دی ہے کہ میرا بیٹا محمد سمیر جسکی عمر 14سال ہے جو گورنمنٹ ہائی سکول بیاگہ میں ہشتم کلاس میں زیر تعلیم تھا جسکوملزمان نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر ایس پی کوہسار فیصل سلیم نے فوری مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی تھیں ایس ڈی پی او سرکل مری سردار اظہر محمود اسلم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں فیضان ندیم نے ہمراہ محمد بلال ASi جدید ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے دو ملزمان عامر ریاض اور عاقب نسیم سکنہ بیاگہ کو گرفتار کرلیاملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 173/22بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ کوٹلی ستیاں مقدمہ درج کیا گیا ایس ایچ او تھانہ کوٹلی فیضان ندیم نے میڈیا کو بتا یاکہ متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے جس کے بعد گرفتار ملزمان کا ڈی این اے کروایا جا رہا ہے
