139

کوٹلی ستیاں میں سیاحت کیلئے اقدمات تیز کرنے کا حکم

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کمشنر راولپنڈی ڈویژن نور الامین مینگل نے کوٹلی ستیاں کا دورہ کیا اور وہاں جاری تر قیا تی کا موں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پرانہوں نے تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال کو ٹلی ستیاں کا دورہ کیا اور وہاں مر یضوں کو فراہم کی جانے والی سہو لیات، ادوایات کا سٹاک اور د یگر سر وسز کا تفصیلی معا ئنہ کیا۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ ہسپتال کی صفا ئی کو بہتر سے بہتر ین بنانے پر سب سے زیادہ تو جہ دی جائے تا کہ صفا ئی نصف ایما ن پر عمل کر تے ہوئے بیما ر یوں سے بچا جا سکے۔انہوں نے ہدا یت کی کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو جد ید خطوط پر آ را ستہ کر نے کے لئے ضر وری اقدمات کئے جا ئیں تا کہ اس میں جلد پیش ر فت کے ذ ر یعے سیا حو ں کو معیاری طبی سہو لیات کی فراہمی یقینی بنا ئی جا سکے۔صفائی و دیگر انتظاما ت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ایم ایس کی تعریف کی نیز ہدایت کی کہ تما م پیرا میڈ یکل سٹاف کا یو نیفارم یقینی بنائیں۔بعدازاں انہوں نے مین بازار کا دورہ کیا اورعلاقے کے مقامی لوگوں سے اشیایہ ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کے بارے میں استفسار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیا حتی لحا ظ سے کو ٹلی ستیاں کو بہتر سے بہتر ین بنا نے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں تا کہ مقامی لوگوں کا معیا ر زندگی بہتر ہو اورسیا حو ں کو مری کی طرز کا ایک اور سیاحتی اور پر فضا ء مقا م میسر ہو۔مز ید ہدا یات جاری کر تے ہو ئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ یہاں سیا حتی مقامات پر انٹری گیٹ، تا ر یخ سے آ و یزاں بو رڈز، سیاحوں کے بیٹھنے کے لئے بینچزاور ان کے ساتھ چھتریاں، سائن بورڈزاور کو ڑے دا نوں کا اضا فہ کیا جائے۔اسکے ساتھ ساتھ کو ٹلی ستیاں کے تمام ر یسٹ ہا ؤ سزکو اپ گریڈ کیا جائے۔ کو ٹلی ستیاں کے اس دورے کے مو قع پر ممبرمقامی عوامی نما ئندگان، اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں عبد الر حمن،چیف کنز ر و یٹر فا ریسٹ نا ر درن زون راولپنڈی، ڈسٹر کٹ فا ر یسٹ آفیسر کو ٹلی ستیاں ود یگر متعلقہ افسران بھی وہاں مو جود تھے۔س مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مقا می لو گوں کو ز ندگی کی بنیا دی سہو لیات فراہم کر ے کے ساتھ ساتھ ان کا معیار ز ندگی بھی بلند کر نا ہے۔انہوں نے ہد ا یت کی کہ سا لا نہ تر قیا تی سکیموں میں شامل روڈزو د یگر مفاد عا مہ کے منصو بوں کو جلد از جلد مکمل کیاجا ئے تا کہ شہر ی اس سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ مر ی میں رش کو کم کرنے اور سیاحو ں کو نئے سیا حتی مقا مات کا موقع دینے کے لئے تحصیل کو ٹلی ستیاں کو مر ی جیسا سیا حتی مقا م بنا نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تا کہ مقا می لو گوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی بہتر و معیاری تفر یحی سہو لیات فراہم کی جا سکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں