148

کوٹلی ستیاں جنگل میں لگی آگ خطرناک حد تک پھیل گئی

کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں لگی آگ پر گزشتہ بارہ گھنٹوں کے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آگ مزید پھیل رہی ہے تفصیلات کے مطابق ریسکیو ترجمان کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں اس ہر طرف دھواں ہی دھواں ہے آگ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید پھیلتی جارہی ہے ایک گرمی شدت بڑھ رہی ہے تو دوسری جنگلات میں لگی آگ پر قابوپانا مشکل ہوتا ہے دوسری جانب تاحال ریسکیو 1122 کے علاوہ کوئی امدادی ادارے اور اعلیٰ افسران موقع پر نہ پہنچ سکے ۔

کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں آگ لگنا معمول بن گیا ہے آئے روز ٹمبر مافیا درختوں کی کٹائی کے بعد نشانات ختم کرنے کی غرض سے آگ لگا دیتا ہے جو کئی کئی روز جاری رہتی ہے جسے نہ صرف ماحول آلودہ ہوتا ہے بلکہ درختوں کی کمی کے ساتھ موسم بھی گرم ہو جاتا ہے

حکومت کی جانب سے کوٹلی ستیاں کو ٹوارسٹ سپاٹ ڈکلیئر کرنے کے بعد یہاں پر انتظامی مشینری کو متحرک نہ کرنا بڑی ناکامی ہے اگر اسی طرح جنگلات کا بے دریغ کٹاؤ جاری رہا تو حسین علاقہ بنجر نمازمین میں تبدیل ہوسکتا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں