35

کوٹلی ستیاں،ساس اور سسر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کوٹلی ستیاں پولیس کی بڑی کاروائی دوہرے قتل کا ملزم 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار ، اعلی پولیس افسران کی خصوصی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں چوہدری ریاض اور انکی ٹیم نے بڑی کاروائی عمل میں لاتے ہوے دوہرے قتل کا ملزم چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کر لیا

ملزم نے کوٹل ستیاں کے علاقہ بہل چکہ میں بزرگ ساس سسر کو گزشتہ روز رات کے وقت گھر میں داخل ہو کر قتل کر دیا تھا ملزم توقیر جسے تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے گرفتار کر لیا دوران گرفتاری اس خطرناک ملزم نےپولیس پارٹی پر بھی فاہرنگ کر دی جس پر پولیس نے اپنی مدعیت میں بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں