اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)موذی کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 72افراد جان کی بازی ہار گئے ،اموات کی مجموعی تعداد24478 ہوگئی جبکہ ایک دن میں 3669 افراد میں وائرس کی تصدیق کردی گئی ۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد11لاکھ2ہزار79 تک جاپہنچی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس کے مثبت کیسوں کی شرح 6.8فیصد رہی ۔سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ظاہر ہوئے جن کی تعداد 412165 ہے ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ باون ہزارچھ سو پچیس ،پنجاب میں تین لاکھ بہتر ہزارسات سو پچاس ،بلوچستان میں 31583اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 94108،آزاد کشمیر میں 29452 اور گلگت بلتستا ن میں 9396افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ۔موذی وباء کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں 11372 ہوچکی ہیں جبکہ سندھ میں چھ ہزار چار سو انتالیس،خیبرپختونخوا میں چار ہزار چھ سو اڑسٹھ،اسلام آباد میں آٹھ سو چونتیس ، گلگت بلتستان میں ایک سوچونسٹھ،بلوچستان میں تین سو پینتیس اور آزاد کشمیر میںچھ سو چھیاسٹھ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
121