کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر پنڈی روڈ پر واقع ایک شادی ہال کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔دریں اثنائ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کلر سیداں مصبح نورین نے چوکپنڈوری اور شاہ باغ میں چیکنگ کے دوران دو میڈیکل سٹورز کیخلاف چالان مرتب کر کے ڈرگ کورٹ ارسال کر دہئے ہیں۔
ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرکے مطابق میڈیکل سٹورز پرکوالیفائیڈ فارماسسٹس موجود نہیں تھے۔ادھر ایم او ریگولیشن کلر سیداں صائمہ تحریم نے تجاوزات اور مہنگے داموں سبزی و فروٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کو جرمانے عائد کر دہئے۔