جہلم کا اعزازنواحی علاقہ کیڑی افغاناں کے سیاسی و سماجی خاندان سے تعلق رکھنے والی کم عمر پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نے برطانیہ کی سیاست میں پاکستان اور ضلع جہلم کے جھنڈے گاڑ دیئے
پاکستانی نژاد برطانوی خاتون صباحت امتیاز نے برطانیہ کی بڑی سیاسی پارٹی لیبر پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے یوکے بلیک برن کے انتخابات میں 1487 ووٹوں کی برتری حاصل کرکے برطانیہ میں پچھلے کئی سالوں کا ریکارڈ توڑڈالا،محترمہ صباحت امتیاز کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نومنتخب کونسلرز میں سب سے کم عمر کونسلر منتخب ہوئیں ہیں صباحت امتیاز نے کم عمری میں وکالت کی ڈگری مانچسٹر یونیورسٹی سے حاصل کی اور اس وقت وہ وکالت جیسے معتبر پیشے سے وابستہ ہیں یاد رہے صباحت امتیاز جہلم شہر کے نواحی علاقہ کیڑی افغاناں کی معروف سماجی شخصیت (مرحوم) باؤ اسحاق خان کی پوتی اور خان امتیاز کی صاحبزادی ہیں اور جہلم کے معروف سینئر صحافی چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان کی کزن ہیں،نو منتخب کونسلر صباحت امتیاز نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے پچپن سے ہی وکالت کے پیشے سے لگاؤ تھا اور میری پرورش ایک سیاسی سماجی خاندان میں ہوئی جس سے مجھے سیاست میں آنے کا شوق پیدا ہوا اور مجھے اپنے والدین یعنی والد اور والدہ دونوں کی سرپرستی حاصل تھی اور میرے شہر یعنی بلیک برن کی عوام میرے ساتھ بے پناہ محبت کرتے ہیں جس کیوجہ سے بلیک برن کے انتخابات میں مجھے اللہ رب العزت نے بھاری کامیابی سے نوازہ ہے، انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ضلع جہلم کے علاقہ کیڑی افغاناں سے ہے میں اپنے وطن کی مٹی سے بے پناہ محبت کرتی ہوں، میری کامیابی میں میرے پاکستانی بہن بھائیوں، بزرگ عزیزو اقارب خاص طور پر میرے والدین کی دعائیں شامل ہیں جس کیوجہ سے مجھے کامیابی حاصل ہوئی ہے، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلیک برن کے عوام کو کسی صورت مایوس نہیں ہونے دونگی، انہوں نے میرے اوپر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے کامیابی سے ہمکنار کیا ہے اور میں انشاء اللہ اپنی کمیونٹی اور اپنے علاقے کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گی اسی جذبے کے تحت سیاست میں آئی ہوں، قابل زکر بات یہ ہے کہ صباحت امتیاز کے آبائی گاؤں میں ان کے آباؤ اجداد صباحت امتیاز کی کامیابی پر خوش ہیں اور گاؤں میں مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔