173

کم عمرناتجربہ کارڈرائیوروں کی وجہ آئے روزحادثات معمول بن گئے

چودھری واجدعلی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
چکسواری میں ٹریفک کے تین حادثات 1جاں بحق 7زخمی تفصیلات کے مطابق چکسواری میں کم عمرناتجربہ کارڈرائیوروں کی وجہ آئے روزحادثات رونماہورہے ہیں ۔گزشتہ شام چکسواری بازارمیں دوموٹرسائیکلوں کے تصادم میں 19سالہ نوجوان مہتاب عظیم جاں بحق ہوگیاجبکہ تین نوجوان شدیدزخمی ہوئے ۔دوسرے واقعہ میں موٹرسائیکل نے راہگیروں کوٹکرماری جس سے موٹرسائیکل سواروں سمیت چارافرادزخمی ہوئے ۔کھنڈاموڑ کے قریب کارکھائی میں گرگئی مسافرمعجزانہ طورپرمحفوظ رہے

واپڈانے وزیراعظم آزادکشمیرکے حلقہ انتخاب چکسواری کوتاریکیوں میں ڈبودیا
چودھری واجدعلی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
واپڈانے وزیراعظم آزادکشمیرکے حلقہ انتخاب چکسواری کوتاریکیوں میں ڈبودیاپاکستان کو روشن کرنے کے لیے قربانیاں دینے والوں کے مقدرمیں اندھیرے چکسواری اور اس کے گرد نواح میں گرمی شروع ہوتے ہی واپڈا کی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر پہنچ گی۔تفصیلات کے مطابق چکسواری ،فیض پور شریف (ڈھانگری بالا)اور گرد نواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ واپڈا والوں نے بھی اپنا پرانہ کام دیکھانا شروع کر دیا۔لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوی دھرے کا دھرہ رہ گیا۔ضلع میرپورکے لوگوں نے دو بار پاکستان کے لئے قربانی دی۔ جس کے صلے میں اُن کو لوڈشیڈنگ کاتحفہ دیا جا رہا ہے۔ضلع میرپور کے،اسلام گڑھ، چکسواری،ڈڈیال کے لوگوں نے اپنے اباؤ اجداد کی قبروں اپنی سونا اُگلتی زمینیں،ہنستے بستے گھروں کو اُجاڑہ گیا۔اور اُن کولوڈشیڈنگ جیسا عذاب مل رہا ہے۔عوام کے اندر واپڈا اور محکمہ برقیات اور حکو مت کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار پایا جارہا ہے۔ بجلی کی بار بار غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروباری حلقے بھی بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔جن میں الیکٹرونکس کے کام سے جو غریب طبقے کے لوگ جو اپنے گھر کا روزی روٹی چلا رہے ہیں۔ بجلی نہ ہو نے کی وجہ سے سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ طلبہ و طالبات جو رات کو امتحانات کی تیاری کرتے ہیں۔ اپنا ھوم ورک کرتے ہیں ۔بار بار بجلی کی بندش سے بے حد پریشان ہیں۔لیکن ابھی تک نہ تو حکومت اور نہ ہی واپڈا والوں کو ترس آیا۔حکومت کی طرف سے عوام کو صرف اور صرف لولی پاپ دینے کے کوئی مناسب حکمت عملی یا لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔ چکسواری کے عوام نے واپڈا کے خلاف احتجاج کرنے کی دھمکی دی ۔عوام کا کہنا ہے کہ اگر واپڈا نے اپنی روش نہ بدلی تو ہم احتجاج کریں گے۔جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا اور برقیات پر ہو گی۔

سکندر حیات کالس کی صدارت میں آزاد پریس کلب چکسواری کا تعزیتی اجلاس منعقد
چودھری واجدعلی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
آزاد پریس کلب چکسواری کا تعزیتی اجلاس صدر سکندر حیات کالس کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کے صدر معلم ماسٹر عجائب کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گی۔(مرحوم)کے لئے بلند درجا ت اور لوا حقین کے لئے صبرو جمیل کی دُعا کی گی۔اجلاس میں سرپرست اعلیٰ حق نواز صدیقی، سنئیر نائب صدر غلام فرید راجہ، سیکر ٹری جنرل پروفیسر اعجاز کاظمی، تصور سجاول،مہربان حسین، نوید مغل،واجد علی چوہدری،عنصر اصغر، خالد محمود شاد،سید شمریز حسین شاہ،شہزاد صارم، اور دیگر نے شرکت کی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں