266

کمپنیوں کی جانب سے گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) عوام کے لیے اور بری خبر، گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔درجہ اول گھی کی قیمت 10 روپے فی کلو بڑھا دی گئی، مختلف برانڈز کا درجہ اول گھی 410 روپے سے مہنگا کر کے 420 روپے فی کلو کر دیا۔درجہ دوم کا مختلف کمپنیوں کا گھی 10 روپے مہنگا، قیمت 360 روپے سے بڑھا کر 370 روپے فی کلو ہو گئی۔ درجہ دوم کا کوکنگ آئل بھی 10 روپے تک بڑھ گیا قیمت 370 روپے لٹر سے بڑھ کر 380 روپے لٹر ہو گئی۔کمپنیوں کی جانب سے اضافہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کیا گیا، قیمتوں میں مزید اضافے کی اطلاعات بھی مارکیٹ میں زیر گردش ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں