156

کمشنر نور الامین،طاہر فاروق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سانحہ مری کی رپورٹ کے بعد کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نورالامین مینگل کو کمشنر راولپنڈی تعینات کیا گیا جبکہ فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طاہر فاروق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان کو سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں