کلر سیداں ‘یوسی بشندوٹ کے موضع آراضی خاص میں لاک ڈاؤن نافذ

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)یونین کونسل بشندوٹ کے موضع آراضی خاص میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ. لاک ڈاؤن کا نفاذ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلرسیداں کی تجویز پر کیا گیا تفصیلات کے مطابق تحصیل کلرسیداں کی یونین کونسل بشندوٹ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہونے پر لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تجویز کیا کہ تین دنوں میں پانچ مثبت کیسز سامنے آئے لہذا لاک ڈاؤن لگایا جائے جس پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشاء جاوید اعوان نے لاک ڈاؤن لگانے کے احکامات جاری کر دیئے


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں