کلرسیداں علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں شک کی بنا پر گرفتار کئے گئے ملزم کو بے گناہ قرار دے کر اس کی رہائی کا حکم دے دیا،ملزم کی طرف سے عاطف حبیب وارثی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ پولیس نے ملزم محمد نعمان سکنہ عادل آباد کلر سیداں کو جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا تھا،یاد رہے کہ دس یوم قبل کلر سیداں بائی پاس پر واقع ایک ٹریڈرز سٹور پر ڈکیتی کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے امیر الدین نامی ملازم کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم محمد نعمان کو ہتھکڑیاں لگا کر جسمانی ریمانڈ کیلئے مقامی عدالت پیش کیا تو معزز عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا
151