240

کلر سیداں چوروں نے انت مچا دی شہری قیمتی اشیاء سے محروم

تھانہ کلرسیداں کی حدود میں چوری کے واقعات میں اضافہ شہری نقدی،زیوارت سمیت قیمتی اشیاء سے محروم۔تھانہ کلرسیداں پولیس کو محمد فیضان سکنہ چوکپنڈوڑی نے بتایا کہ نامعلوم چور عدم موجودگی میں گھر داخل ہوئے اور نقدی،طلائئ انگوٹھی سمیت پونے دو لاکھ روپے کا گھریلو سامان چرا لے گئے۔شیخ احمد بلال نے پولیس کو بتایا کہ کلرسیداں پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے نزدیک رہائش پذیر ہوں۔غیر موجودگی میں نامعلوم چور کھڑکی توڑ کر داخل ہوئے اور پینتیس ہزار روپے نقدی ،ساڑھے تین تولے طلائی زیورات سمیت سپیئر پارٹس کا سامان چرا لے گئے۔ادھر نواحی علاقے چوآ خالصہ میں چوروں نے ایک ہی رات میں چار مختلف دوکانوں کے تالے توڑے اور نقدی ،سیگریٹس،موبائل فونز سمیت ہزاروں روپے مالیت کے کالنگ کارڈز کا صفایا کرگئے۔جبکہ جوچھہ ممدوٹ سے محمد محسن رضا کا 125 موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری کرلیاگیا۔تھانہ کلرسیداں نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلیے۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے تھانہ کلرسیداں کی حدود میں چوری کے واقعات میں سنگین حد تک اضافہ ہوچکا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں