کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں تھانے روڈ میں موبائل شاپ پر نقب زنی کی واردات میں نامعلوم چور نقدی اور دس لاکھ مالیت کے موبائل فون چوری کر کے لے گئے۔پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔محمد قیصر سفیر بھٹی نے پولیس کو بتایا کہ میں تھانہ روڈ پر موبائل فونز کا کاروبار کرتا ہوں۔پیر اور منگل کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے میری دکان کی عقبی دیوار توڑ کر اس میں موجود 60 عدد موبائل فونز اور تیس ہزار روپے کی نقدی چرا لی ہے۔چوری ہونے والے موبائل فونز کی مالیت دس لاکھ روپے بیان کی جاتی ہے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انجمن تاجران مین بازار کے جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم بنارس اور ارشد جنجوعہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع کی۔انجمن تاجران کلر سیداں نے شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری جبکہ پولیس کے گشت نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
257