156

کلر سیداں مضر صحت کھانا کھانے پرٹی ایم اے اہلکار کی حالت غیر

کلر سیداں مضر صحت قیمہ کھانے سے ٹی ایم اے اہلکار کی حالت غیر ہو گئی جسے تشویش ناک حالت میں

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا۔چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئ قیمے کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ارسال کر دہئے اور ہوٹل کو موقع پر ہی سر بمہر کر دیا۔ایم سی کلر سیداں کے سب انجینئر حسنین علی سعتڈرائیور راشد محمود کھانا کھانے کیلئے کلرچوک پر واقع حمزہ بریانی شاپ پر گئے اور قیمے کا آرڈر دیا۔ابھی انہوں نے چند نوالے ہی کھائے تھے کہ ڈرائیور راشد محمود کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی جس پر اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کا علم ہونے پر چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار کے ہمراہ ہوٹل میں تیار کئے گئے دیگر کھانوں کو بھی چیک کیا گیا اور قیمے سمیت تمام کھانوں کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ارسال کر دہئے۔چیف آفیسر بلدیہ نے مضر صحت قیمہ تیار کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے بریانی شاپ کو موقع پر ہی سر بمہر کر دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں