129

کلر سیداںٗ نوسربازخواتین نے خاتون خانہ کے کانوں سے بالیاں اتار لیں

کلر سیداں پانی پینے کے بہانے نوسربازخواتین نے خاتون خانہ کے کانوں سے بالیاں اتار لیں جس کے نتیجے میں اس کاایک کان زخمی ہو گیا۔کلر سیداں کے علاقے بشندوٹ کی رہائشی خاتون (ز) نے پولیس کو بتایا کہ میں گھر میں کام کر رہی تھی کہ اسی دوران دو نامعلوم خواتین گھر میں داخل ہو گئیں اور انہوں نے پانی مانگا اور جب پانی لے کر آئی تو انہوں نے مجھے دبوچ لیا اور کانوں سے بالیاں اتارنی شروع کر دیں اور اس دوران ایک بالی کھینچنے سے میرا کان زخمی ہو گیااورشور شرابہ کرنے پر نامعلوم خواتین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں