359

کلر سیداں‘مختلف مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ


کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ایم سی کلر سیداں نے این جی او کی مدد سے کلر سیداں میں تین مختلف مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب پر ایک کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جس پر اگلے ہفتے میں کام شروع ہو جائے گا۔چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے صحافیوں کو بتایا کہ کلر سیداں کے شہریوں کو شفاف پانی کی فراہمی کیلئے تین مختلف جگہوں کلر سیداں،گاؤں مک اور دوبیرن کلاں میں “آب زندگی”کے نام سے فلٹریشن پلانٹس نصب کئے جا رہے ہیں جس پر مجموعی لاگت ایک کروڑ روپے کے قریب آئے گی اور یہ پروجیکٹ ایک این جی او کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔فلٹریشن پلانٹس میں سویڈزر لینڈ کا جدید سسٹم لگایا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں