236

کلر سیداں‘لفٹ لینے کے بہانے فائرنگ سے1شخص زخمی


کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)لفٹ لینے کے بہانے نامعلوم شخص فائرنگ کر کے بیرون پلٹ شخص کوزخمی کر دیا جسے کلر سیداں ہسپتال سے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔کلرسیداں کے موضع سموٹ کے چوہدری سخاوت حسین کا بیٹا حبیب الاسلام جو گزشتہ ماہ ہی رخصت پر بیرون ملک سے پاکستان آیا ہوا تھا کہ پیر کے روز اسے گاؤں کے قریب نامعلوم شخص نے لفٹ لینے کے لیئے ہاتھ دیا اور گاڑی رکتے ہی ملزم نے اس پر فائرنگ شروع کردی جس سے حبیب السلام شدید زخمی ہوگیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افضل مصروف تفتیش ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں