370

کلر سیداں‘خاتون کے پیٹ سے 12کلو وزنی رسولی نکال لی گئی

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں مرید چوک میں واقع ایک صفیہ فیملی ہسپتال میں 45 سالہ غیر شادی شدہ خاتون کے پیٹ سے تین گھنٹے کے کامیاب اپریشن کے بعد 12کلو وزنی رسولی نکال لی گئی جسے تجزیہ کیلئے سٹی لیبارٹری میں بھیجوایا گیا ہے۔ڈاکٹر عمیر اسلم رانا نے بتایا کہ 45 سالہ غیر شادی شدہ خاتون مسماۃ (ا) کو ہسپتال لایا گیا جہاں چیک آپ اور رپورٹس حاصل کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں رسولی ہے جسے نکالنے کیلئے فوری طور پر اپریشن تجویز کیا گیا جس میں ڈاکٹر قمرالنساء چوہدری،ڈاکٹر زبیر اور ڈاکٹر عمیر اسلم رانا نے اس آپریشن میں حصہ لیا جو تین گھنٹے تک جاری رہا۔اس سے قبل 40 سالہ خاتون کے پیٹ سے بھی 7کلو وزنی رسولی نکالی گئی ہے۔ڈاکٹر عمیر رانا کے مطابق دونوں مریض اب صحت یاب ہیں جنہیں کچھ دن ہسپتال میں رکھنے کے بعد اپنے اپنے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں