کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں پولیس نے دس یوم قبل اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم حیدر سکنہ ڈریال کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم حیدر مقتول احتشام سکنہ پھلینہ کا دوست تھا۔حیدر علی اور شہریار عرف شہری کی نازیبا ویڈیو مقتول کے پاس تھی اور وہ انہیں بلیک میل کر رہا تھا جس پر ملزم نے احتشام کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور وقوعہ کی رات موبائل فون پر کال کر کے اپنے پاس بلایا اور پسٹل 30 بو ر سے فائر کر کے قتل کر دیا اور قتل کرنے کے بعد مقتول کا موبائل فون بھی ساتھ لےلیا
210