106

کلرکہار ٹریفک حادثہ 3 افراد جانبحق جبکہ 8 زخمی

چکوال (ریسکیو میڈیا سیل) کلرکہار موٹروے پر حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی شفٹ انچارج عاشق حسین کے مطابق جانوروں کی خرید و فروخت کے بعد ایک فیملی کے 13 افراد ٹرک میں کلیام شریف سے گوجرہ منڈی بہاولدین کی جانب جا رہی تھی کہ سالٹ رینج کی اترائی پر بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک الٹ گیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں 3 افراد موقع پر جانبحق, 8 افراد شدید زخمی جبکہ 2 بچے معمولی زخمی ہوئے۔ ریسکیورز اور موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد تحصل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں