چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)موٹروے پر کلرکہار انٹرچینج کے قریب شہ زور ٹرالر کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق ہو گئے سمندری فیصل آبادکے رہائشی تین افراد محمد مصطفی ، ملک جنید اور محمدشاہد شہ زور پر سوار ہو کر راولپنڈی سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ کلرکہار کے قریب ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے گاڑی اپنے آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا دی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ تینوں افراد موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تینوں لاشوں کو ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کر دیا۔
97