کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پی ٹی سی ایل کے ملازم راجہ رابر احمد نے مقدمہ درج کروایا کہ میں نالہ سرین چوآ خالصہ کا پل کراس کر کے چوآ خالصہ کیطرف جا رہا تھا کہ میں نے دیکھا کہ تین سو فٹ زیر زمین ٹیلیفون کیبل کسی نے چوری کر لی گئی ہے جس کی وجہ سے ایک سو کے قریب صارفین کے نمبر بند ہو گئے ہیں۔ چوری ہونے والی کیبل کی مالیت ایک لاکھ روپے بنتی ہے
