کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز ملک نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں اپنے دورے کے موقع پر ہسپتال کی جنرل وارڈز اور دیگر کمروں کی خستہ حال دیواروں اور چھتوں کی تعمیر و مرمت اور رینوویشن کیلئے سب انجینئر کو تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان کے ہمراہ ہسپتال کی مختلف وارڈز کادورہ کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ہسپتال کی پوری بلڈنگ ہی سیم کی زد میں آ چکی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے احاطہ میں پرائیویٹ گاڑی کی بے ترتیب پارکنگ پر بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور گاڑیوں کیلئے ایک الگ جگہ مخصوص کرنے کی ہدایت جاری کی تا کہ ایمرجنسی کی صورت میں آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اے سی نے بالائی منزل پر بنائی گئیں جنرل وارڈز میں دو عدد وی آئی پیز رومز بنانے کی بھی ہدایت جاری کی۔پی ٹی آئی کے ملک سہیل اشرف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
