کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں متحارب گروپس کا لڑائی جھگڑا، ہوائی فائرنگ، توڑ پھوڑ سمیت سرکاری عملے/ عوام الناس میں خوف وہراس پھیلانے کا معاملہ۔ علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے مقدمہ میں دہشت گردی دفعات ایزاد کرنے کا حکم دے دیا۔کلرسیداں پولیس نے 04 گرفتار ملزمان کو 07 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھا۔بادی النظر میں ملزمان نے پلاننگ تحت نہ صرف سرکاری عمارت میں داخل ہوکر سرکاری عملے میں خوف وہراس پھیلایا بلکہ عام پبلک بھی ملزمان کے مجرمانہ فعل سے خوف وہراس کا شکار ہوئی۔علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے مقدمہ میں” اینٹی ٹیررسٹ ایکٹ” کی سیکشن 07 کو ایزاد کرتے ہوئے ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کے لیے 01 روزہ راہدری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
162