114

کلرسیداں ہسپتال میں برقعہ پوش چور خاتون متحرک

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں جیب تراش برقعہ پوش خاتون متحرک ہونے کا انکشاف۔ذرائع کے مطابق ہر سوموار اور منگل کے روز رش کے اوقات میں گائنی وارڈ سے خواتین کے بیگز سے نقدی و اشیاء چوری ہونے کے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں آج بھی نامعلوم جیب تراش خاتون نے ہسپتال آئی مریضہ خاتون کے بیگ سے قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف کردیا۔ہسپتال کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق تھانہ کلرسیداں پولیس کے نوٹس میں معاملہ دیا ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس ہسپتال انتظامیہ سے تعاون کرنے سمیت سول کپڑوں میں اہلکار تعینات کرے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں