159

کلرسیداں کے ایک اور سکول ٹیچر پر حملہ

تھانہ کلرسیداں کے علاقہ میں طالب علم سکول ٹائم میں کھیلنے کے دوران گر کر زخمی ہوا والدین نے الزام سکول ٹیچر پر عائد کر دیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہلاٹھیوں اور ڈنڈوں سے سکول میں داخل ہو کر ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔مجدی عبدالمنان نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں گورنمنٹ بوائز سکول نندنہ جٹال میں اپنے تدریسی فرائض سر انجام دیتا ہوں۔گزشتہ روز دن گیارہ بجے بریک کے وقت عبداللہ نامی بچہ کھیلتے ہوئے گر کر زخمی ہو گیا۔چھثی تک وہ سکول میں ہی رہا۔ چھٹی کے وقت اچانک 10 کے قریب مرد اور 7 کے قریب خواتین جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے تھے سکول میں داخل ہو گئے اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا اس سے چند ماہ قبل آراضی سکول میںبھی چند افراد نے سکول مدرس پر حملہ کرکے زخمی کردیا تھا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں