کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر میڈیکل اسٹورز پر بخار کی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر تحصیل کلر سیداں محمد فیاض نے میڈیکل سٹورز پر اچانک چھاپے مارے اور پیناڈول سمیت دیگر بخار کی ادویات کے سٹاک کا ریکارڈ چیک کیا۔بیشتر میڈیکل اسٹورز پر بخار کی ادویات کا سٹاک وافر مقدار میں موجود تھاجبکہ جن میڈیکل سٹورز میں ادویات کم پائی گئیں جس پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نے ان پر واضح کیا کہ میڈیسن کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے موجودہ اسٹاک کی تصاویر بنا کر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ارسال کیں۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈرگ کنڑولر نے تحصیل کلر سیداں کے تمام بنیادی مراکز صحت کا بھی دورہ کیا اور ادویات کا سٹاک چیک کیا۔اس دوران بعض بنیادی مراکز صحت میں موجود مریضوں نے شکایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور سیرپ موجود نہیں جس کی وجہ سے میڈیکل آفسران مریضوں کو میڈیکل سٹورز ریفر کر دیتے ہیں۔
152