138

کلرسیداں پولیس کی کاروائی 2منشیات فروش گرفتار

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عمر سعید ملک اورڈی ایس پی سرکل کہوٹہ اور کلر سیداں مرزا طاہر سکندر کی ہدایت پر تھانہ کلرسیداں کے ایس ایچ او سردار اور ذوالفقار احمد کی نگرانی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کاشف اعجاز نے اپنی ٹیم اے ایس آ ئی زاہد محمود ستی، عدنان علی بٹ،محمد عقیل نے مخبر خاص کی اطلاع پر بھلاکھر موڑ کے قریب ویگن آر گاڑی روک کر تلاشی لی تو گاڑی میں موجود مشہور زمانہ بدنام ترین منشیات فروش آصف مقصود ولد یوسف مسیح اور جمشید مسیح سے بھاری مقدار میں 40لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی جس پرملزمان کوگرفتار کر کے زیراستعمال گاڑی ویگن آر قبضہ پولیس میں لے لی گئے ایس ایچ او انسپکٹر سردار ذوالفقار احمد نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں۔جو کسی رعائت کے مستحق نہیں تھانہ کلرسیداں کے علاقے سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں