129

کلرسیداں پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے قبضے سے ایک کلو 360 گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ محمد فیاض نامی منشیات فروش بھاری تعداد میں چرس لئے مخصوص گاہکوں کے انتظار میں کھڑا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور اسے مشکوک جانتے ہوئے جب اس کی تلاشی لی گئی تو شاپنگ بیگ سے 1360 گرام چرس برآمد ہوئی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں