132

کلرسیداں پولیس ڈاکوؤں کو نتھ ڈالنے میں ناکام

کلرسیداں میں جرائم بڑھنے لگے۔پولیس وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام۔گزشتہ شب شاہ باغ میں واقع فارمیسی میں رابری کے واقعہ سمیت مرید چوک سے شہری کا موٹر سائیکل غائب۔کلرسیداں پولیس کی کارکردگی پر سوال کھڑے ہوگئے۔صدام قریشی نے پولیس کو بتایا کہ شاہ باغ موسیٰ فارمیسی کے نام سے دوکان کرتا ہوں۔آج رات اپنے کزن ریخان علی کے ہمراہ موجود تھا کہ ہنڈا 125 ہنڈا مؤٹر سائیکل تین لڑکے دوکان کے اندر آئے اور گن پوائنٹ پر مجھ سے 18 ہزار روپے چھین کر بجانب روات فرار ہوگئے۔نامعلوم ڈاکوؤں خلاف کاروائی کی جائے۔افراسیاب نے بتایا کہ مرید چوک میں غوثیہ آٹوز کے نام سے دوکان کرتا ہوں۔ اپنا موٹر سائیکل گلی میں کھڑا کیا۔شام کو دوکان بند کرکے گھر جانے لگا تو موٹر سائیکل غائب تھا جو نامعلوم چور لےگئے۔خیال رہے کہ حالیہ چند ہفتوں میں کلرسیداں سے مویشی چوری،موٹر سائیکل چوری سمیت نقب زنی کے واقعات میں سنگین حد تک اضافے سمیت رابری کے واقعات بھی رونما ہونا شروع ہوگئے ہیں۔جبکہ کلر سیداں پولیس وارداتوں کا سراغ لگانے سمیت ملوث ملزمان کی گرفتاری میں ناکام نظر آتی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں