176

کلرسیداں پولیس نے میرے بیٹے پر تشدد کیا،گرفتار شخص کی والدہ کی دہائی

کلر سیداں (راجہ سعید،نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نبیل بیگ پولیس نفری کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب نواحی گاؤں سہوٹ بگیال میں چادر اور چاریواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے لاتیں مار کر لکڑی کا دروازہ توڑ دیا اور گھر میں گھس کر سوئے ہوئے امریز نامی شخص کو گھسیٹتے ہوئے باہر لے آیا اور گاڑی میں ڈال کر حوالات بند کر دیا۔بیوہ (ب) کے مطابق پولیس ملازمین اور تفتیشی آفیسر نے اس کیساتھ بھی بدتمیز کی۔ادھر پیر کے روز ملزم کی والدہ اور بہن اس سے ملنے کیلئے جب تھانے پہنچیں تو انہیں بتایا کہ تفتیش آفیسر اس کے بیٹے کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے گیا ہے جس پر بوڑھی خاتون نے رونا شروع کر دیا اور ایس ایچ او کے دفتر میں داخل ہو کر سخت احتجاج کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ تفتیش آفیسر نے اس کے بیٹے پر تشدد کیا ہو گا،ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء گاؤں کی رہائشی مسماۃ (ش) نے ملزم امریز کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا کہ ممریز نامی شخص چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی ہمارے گھر میں داخل ہو گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کارپین سیدھی میری طرف تان لی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں