128

کلرسیداں میں 120ویسٹ کنٹینرز کا افتتاح کر دیا گیا

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہارون کمال ہاشمی نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی شہر کی طرح اس کی تمام تحصیلوں کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے،شہر کی طرح یہ تحصیلیں بھی انشاء اللہ صاف بنائینگے،کلر سیداں کے باسی اپنے شہر کی صفائی میں جلد ہی واضح تبدیلی محسوس کرینگے،یہاں کے شہری بھی صفائی یقینی بنانے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ساتھ دیں،ڈینگی اور سموگ کے خاتمے کیلئے تمام تر حفاظتی تدابیر اپنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں کلر سیداں میں 120ویسٹ کنٹینرزدینے اورہفتہ صفائی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہارون کمال ہاشمی،چیف ایگزیکٹو آفیسرراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد نواز اور اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز نے فیتہ کاٹ کر ویسٹ کنٹینرز شہر میں رکھوانے اورہفتہ صفائی مہم کا آغاز کیا،اس موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سوشل موبلائزیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیم نے آگاہی کیمپ بھی لگایا،کیمپ میں شہریوں کی آگاہی کیلئے پمفلٹس بھی تقسیم کئے،تقریب سے خطاب میں ہارون کمال ہاشمی نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے کے فرما ن سے ہم سب واقف ہیں،اس کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنا کر ہم خود کو اور دوسروں کو وبائی امراض سے بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، دیگر اداروں کے ساتھ ملکر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بھی ڈینگی کے خاتمے کیلئے فیلڈ میں سرگرم عمل ہے،صفائی اور انسداد ڈینگی کیلئے شہریوں کا تعاون از حد ضروری ہے،ہم سب مل کر ہی اس کا مقابلہ کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ صفائی کیلئے آگاہی بہت ضروری ہے،اس ہفتہ صفائی میں بھی ہم شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت سے متعلق معلوماتی لٹریچر فراہم کرینگے،تاکہ وہ صفائی کے ساتھ ساتھ وبائی امراض سے تحفظ کیلئے حفاظتی تدابیر پر مکمل عمل کر کے صفائی یقینی بناتے ہوئے خود کو اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھ سکیں،انہوں نے کہا کہ کھلے عام کوڑا کرکٹ پھینکیں نہ جلائیں،کوڑا کرکٹ کوڑا دان تک پہنچائیں،کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،اپنے اردگرد کا ماحول خشک اور صاف رکھیں،گھروں میں مچھروں کی روک تھام کیلئے سپرے کروائیں،دروازے،کھڑکیوں میں جالیاں لگوائیں، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو کامیاب بنائیں،شہر کی صفائی ایک مشترکہ عمل ہے،آپکے تعاون سے ہی ہم صاف ستھرا راولپنڈی کا ہدف حا صل کر پائینگے،ہم اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر صفائی یقینی بنا رہے ہیں لیکن اگر شہری تعاون نہ کریں تو ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کوڑا کرکٹ،تعمیراتی ملبہ نالے،نالیوں میں نہ پھینکیں،ورکرز اپنے شہریوں کو صاف ستھرا کلین اینڈ گرین ماحول دینے کیلئے فرائض منصبی تندہی سے سرانجام دے رہے ہیں،شہری بھی اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں،صفائی ستھرائی کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں، چیف ایگزیکٹو آفیسرراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد نوازنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ڈینگی کا سیزن چل رہا ہے،اس سے بچنے کیلئے صفائی سب سے بڑا ہتھیار ہے،گھر کی طرح اپنی گلی کو بھی صاف رکھیں،کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،گھروں میں مچھرمار سپرے کا استعمال کریں،صفائی کے حوالے سے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہیلپ لائن 1139یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شکایات کا اندراج کرائیں،آپ کو صاف ستھرا ماحول دے کر وبائی امراض سے پاک آب وہوا فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آپکے شہر کی صفائی پر مامور ہے،ہمارے ورکرز شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،کورونا ہو ڈینگی ہو یا کوئی اور وبا یا ہنگامی صورتحال،ہمارے یہ فرنٹ لائن سولجرز ہمیشہ فیلڈ میں رہ کر آپکی بیماریوں سے حفاظت یقینی بنانے کیلئے شہر کو صاف کرتے ہیں،صفائی کا یہ عمل مشترکہ کوششوں کا متقاضی ہے،ہم شہر صاف کرتے رہیں اور شہری تعاون نہ کریں تو کبھی بھی ہم شہر کو صاف نہیں کر پائینگے،آپ سب کا تعاون ہی شہر کی صفائی کا ضامن ہے،

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں