85

کلرسیداں میں معذور افراد میں امدادی چیکس تقسیم

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک محمد اعجاز نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں منعقدہ ایک تقریب میں چار معذور افراد کو دس دس ہزار مالیت کے چیک تقسیم کئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی نبیلہ ملک اور ایم ایس ڈاکٹر محمد اعجاز اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک محمد اعجاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم کی تقسیم کا مقصد خصوصی افراد کو بھی معاشرے کا باعزت اور فعال شہری بنانا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی نبیلہ ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب بے سہارا افراد کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ضلع بھر میں مستحق افراد کو دس دس ہزار روپے فی کس مالی امداد کے چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں تا کہ ان کی مالی امداد کےساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت معذور افراد معاشرے کا اہم رکن ہیں اور کی بحالی اور ریلیف کیلئے بھر پور توجہ دی جا رہی ہے تا کہ وہ بھی باعزت طور پر معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے باعزت روزگار کما سکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں