کلرسیداں میں بزم سخن پوٹھوہار (آزاد) اور بزم دوستاں کلرسیداں کے زیر اہتمام عظیم الشان عیدملن محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرہ میں پوٹھوہار کوہسار کے معروف اردو و پوٹھوہاری شعراء نے کلام پیش کیا۔ مشاعرہ کی صدارت شاعر کوہسار بابو جمیل احمد جمیل نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں بابو یاسر کیانی،محمد نصیرزندہ،صوبیدار یحییٰ ناظر،عبدالحفیظ عابد شامل تھے۔ میزبان شعراء میں اظہر محمود رہبر،واجداقبال حقیر،آصف محمود آصف، طاہر یسین طاہر،سید جواد گیلانی شامل تھے۔ مہمان شعراء نے مری،کوٹلی ستیاں، کہوٹہ، جاتلی، دینہ، جہلم، گوجرخان سے مشاعرہ میں شریک ہوئے۔ شعراء نے بہترین کلام پیش کرکے سامعین سے داد وصول کی۔ محفل مشاعرہ کی نظامت واجد اقبال حقیر اور راجہ غلام قنبر کی۔ مشاعرہ میں کثیر تعداد میں اہلیان کلرسیداں نے شرکت کی اور رات گئے تک شعراء کے کلام سے محظوظ ہوتے رہے۔ مشاعرہ اے بس اسٹینڈ کلرسیداں کے مقام پر کیا گیا۔
اسے قبل بھی بزم دوستاں کے زیر اہتمام چوک پنڈوڑی میں محفل مشاعرہ کا انعقاد ہوا تھا جس پوٹھوہار کے نامور شعرا نے شرکت کی تھی نامور پوٹھوہار شاعر واجد اقبال حقیر نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہ پوٹھوہار میں مشاعروں کو خاصی اہمیت حاصل ہے قومی ایام کی مناسبت سے مشاعروں کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے جسے ایک تو پوٹھوہار کا ادب پروان چڑھتا ہے اور دوسرانسل نو کو شاعری کے ذریعے اتحاد،محبت اور بھائی چارے کا سبق بھی ملتا ہے