کلرسیداں میں ریڈیو آزادی میلہ کا انعقاد 198

کلرسیداں میں ریڈیو آزادی میلہ کا انعقاد

پوٹھوہار،پوٹھوہاری اور،ریڈیو پاکستان کا مقبول عام پروگرام”جمہور نی واز“ جس کا آغاز 15/11/1950 کو ہوا پہلے دن پوٹھوہارکی جن عظیم ہستیوں نے اس پروگرام کو شروع ان میں گوجرخان سے سید اختر جعفری اور کلرسیداں سے سید تصدیق اعجاز آج بھی پوٹھوہار کے لیے قابل رشک ہیں کیونکہ مسلسل آٹھ دہائیوں سے جاری پروگرام کا آج تک چلتے رہنے والا مقبولیت حاصل کیے رکھنا یقین اس پروگرام کے سے اچھے آغاز کے سبب ممکن ہوا۔ایک طرف پوٹھوہار کے نمائندہ کرداروں آوازوں نے اس پروگرام کو چار چاند لگائے جن میں باقی صدیقی،نجمی صدیقی،رشید نثار،افضل پرویز،دلپذیر شاد،جمیل ملک،ابن آدم (محمد بنارس)شمیم اکرام الحق، صفری یوسف،کرم حیدری،ریاض عشائی،قیوم شاکر،عباس رضا،اختر امام رضوی،سید حبیب شاہ بخاری،سید طارق مسعود، ظہیر چوہدری،طارق ملک،جاوید احمد،چوہدری منیر سملال،اقبال راجہ،عابد حسین جنجوعہ،یاسر کیانی،عظمت مغل،زاہد بخاری،توصیف کلیامی،دانش اکرم رانا،صائمہ حفیظ اور راقم الحروگ (نعمان رزاق)شامل ہیں تو دوسری طرف ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے لکر پروڈیوسر تک ہر ایک نے پوٹھوہارسے محبت کا عملی اظہار یوں کیا کہ پوٹھوہاری کا مقبول عام پروگرام ”جمہور نی واز“کو صرف سٹوڈیوتک محدود نہیں رکھا بلکہ اس کو پوٹھوہار کے ہر گاؤں پر گھر بلکہ ہر صحن تک لے گئے یوں ”جمہور نی واز“حقیقی معنوں میں عوام کی آواز بنا اور پوٹھوہارکی دیگر روایتوں کی طرح یہ بھی ایک مستقبل روایت کی صورت میں ابھرا۔جمہور نی واز صرف ریڈیو راولپنڈی کا ایک پروگرام ہی نہیں بلکہ ایک خوبصورت،تاریخ،روایات،اور اظہار کی مکمل داستان ہے وہ داستان جس کا آغاز سید اختر جعفری اور سید تصدق اعجاز نے کیا وہ منزل،وہ داستان جو آج بھی ہر ایک پوٹھوہاری کو جان سے عزیز ہے اسٹیشن ڈائریکٹر عاصمہ گل صاحبہ کی سابقہ پوسٹنگ میں بھی بھرپور کوشش رہتی کہ ریڈیو میلہ جو ایک خوبصورت روایت ہے کہ زندہ رکھا جائے یہ ممکن نہ ہو سکا مگر اب پوسٹنگ ہوتے ہی انھوں نے میلہ فوری بنیادوں پرکرانے کا ٹاسک پروڈیوسر مہوش راجہ کو دیا اور یوں ریڈیو آزادی میلہ انعقاد ہوا نومبر کی ایک خوبصورت صبح کاآغاز ایک خوبصورت سفر سے ہوا ریڈیو کی ریکارڈنگ ٹیم فیصل خان کے ہمراہ تھی جبکہ ہم لوگ پروڈیوسر مہوش راجہ،سید کیانی،شہناز خان،چندہ خیری،زاہد بخاری،توصیف کلیامی،دانش اکرم رانا،عبدالرحیم ایک وین میں کلرسیداں کی طرف گامزن ہوئے،خوبصورت یادیں،باتیں،جملے،قہقہے اور ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت منظر (اس کی تفصیل پھر کبھی)کلرسیداں ٹی ایم اے میں عابد حسین جنجوعہ،عبدالرحمن واصف،یاسر کیانی اور عظمت مغل نے محبت بھرے انداز میں استقبال کیاکلرسیداں ٹی ایم اے کے ہال میں آزادی میلے کا آغاز و اختتام ایک دن نہیں‘ ایک میلہ نہیں‘ ایک عکس نہیں جیتے جاگتے پوٹھوہاری کی عملی تصویر تھا جسے آپ بھی محسوس کریں جسے آپ بھی محسوس کریں آزادی میلہ کا آغاز عابد حسین جنجوعہ نے کلرسیداں کے تعارف سے کیا اور تمام حضرات کو بطور میزبان جی آیاں کی آکھیا،قرآن پاک کی تلاوت قاری اسرار احمد اور نعت رسول مقبولؒ کی سعادت امتیاز احمد نے حاصل کی۔جمہور نی واز پروگرام کی پہلی جوڑی عظمت مغل اور یاسر کیانی نے بہت خوبصورت انداز میں میلے کا اپنے مخصوص انداز میں آغاز کیا یاسر کیانی
نے کہا آزادی مر کر ملتی ہے۔پھر پوٹھوہار کے معروف شعر خوان راجا عابد نے اپنے دوستوں کے ہمراہ خوبصورت پوٹھوہاری بیت پیش کیے
پوٹھوہاری بیتوں کے بعد زاہد بخاری /لالہ جی اور داشن اکرم رانا نے خوبصورت انٹری دی۔خوبصورت اظہار کے ساتھ ساتھ پچہتر سالہ تقریبات کے حوالے سے شہزاد اکبر بٹ اور عابد زہدی سے خوبصورت یادیں اور باتیں ہوئیں۔دانش اکرم رانا نے پوٹھوہار کے چن پرویز کو پوٹھوہاری ملی گیت پیش کرنے کی دعوت دی چن پرویز نے عابد حسین جنجوعہ کا لکھا ہواپوٹھوہاری ملی گیت ختم ہوا جو تالیوں کی گونج میں عبدالرحیم اور ضمیر احمد مغل نے اپنی خوبصورت انٹری دی اور مقامی صحافی عبدالحبیب سے خوبصورت بات چیت کی۔آزادی میلے میں خوشیوں کے مناظر دیکھنے کو مل رہے تھے پوٹھوہاری کے مقبول عام پروگرام جمہور نی واز کے آزاد ی میلے میں عوام کی دلچسبی میں اضافہ اس وقت ہوا جب راجا اور چوہدری کی جوڑی اسٹیج پر آئی۔راجا اور چوہدری کی جوڑی کی گفتگو اور مزاحیہ اصلاحی انداز کو عوام نے بہت پسند کیا عوام کو راجے اور چوہدری کی جوڑی کی خالص پوٹھوہاری انداز نے بہت متاثر کیا۔
وطن عزیز کی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلہ ریڈیو پاکستان کے آزادی میلے کا ایک خوبصورت حصہ پوٹھوہاری ملی مشاعرہ بھی جس میں عابد حسین جنجوعہ،قدرت حسین قدرت،عبدالرحمن واصف،اور محمد آصف نے اپنا اپنا کلام مخصوص انداز میں پیش کیا۔پوٹھوہاری اداکارہ ملکہ پوٹھوہارشہناز خان اور زاہد بخاری نے مزاحیہ خاکہ پیش کر کے میلہ لوٹ لیا۔میلہ کا ایک خاص مقصد مقامی اداکاروں اور شعراء کو سامنے لاناہوتا ہے ون مین شو میں مقامی مزاحیہ اداکار نئیت بھٹی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔آزادی میلے میں مقامی صحافی برداری نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں عتیق فرہاد،راجہ طیب،راجہ نوید،راجہ صفدر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا نوجوان صحافی اینکر پرسن کے ٹو ٹی وی راجہ طیب بھی خصوصی طور پر میلے میں حاضر ہوئے میلے کے آخری لمحات میں جمہو ر نی واز کے ایک پرانے کردار،ماسی جیونی کی خوبصورت انٹری بھی ایک یاد گار تھی اس میلے کے مہمان خصوصی جناب محمد شریف شاد جنھوں نے قرآن پاک کا پوٹھوہاری زبان میں ترجمہ کیا نے اپنے خوبصورت خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میلے کو ایک یادگارمیلہ قرار دیا خوشیوں بھرا یہ دن جو ریڈیو پاآزادی میلہ سے یاد رکھا جائے گا پروڈیوسر مہوش راجہ کے شکریہ اور یاسر کیانی کے خوبصورت شعر
میں پُتر پوٹھوہار ناں سوہنٹراں
میں شملہ اِس نی شان وی آں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں