کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں شہر میں تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑ لئے ہیں۔اندرون شہر اب صورتحال دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہاں جنگل کا قانون نافذ ہے جس کی وجہ سے عید کی خریداری کرنے کیلئے آنے والوں کیلئے پیدل چلنا بھی مشکل ہو کر رہ گیا ہے۔ کپڑے، جوتے،سبزی و فروٹ سمیت دیگر تمام اشیاء فٹ پاتھوں پر رکھ کر فروخت کی جاتی ہیں۔انتظامیہ کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ پورے فٹ پاتھ پر تاجروں نے قبضہ جما رکھا ہے جس کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت شدید متاثر ہوتی ہے۔تجاوزات کے باعث سکول کے اوقات میں پک اینڈ ڈراپ کرنے والی گاڑیاں بھی رش میں پھنس جاتی ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں جس سے ٹریفک مسائل میں بھی مزید اضافہ ہو جاتا ہے
262