78

کلرسیداں میں بھکاریوں کی یلغار

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں میں بھکاریوں کی یلغار،ایس پی کی ہدایات کے باوجود کلرسیداں پولیس بھکاریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے مسلسل انکاری ہے دوماہ قبل بھی ایس پی کی کلرسیداں میں کھلی کچہری میں شہریوں نے بھکاریوں کی بھرمار اور اخلاقی برائیوں میں اضافے کا موجب بن رہے ہیں جس پر ایس پی نے ایس ڈی پی او کہوٹہ کی موجودگی میں کلرسیداں پولیس کو بھکاریوں کے خلاف کاروائی کی ہدایات دیں مگر پولیس نے آج تک کوئی کاروائی ہی نہ کی بلکہ پولیس بھکاریوں کے سہولت کار کے فرائض سرانجام دے رہی ہے اب رمضان کے باعث بھکاریوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے خریداروں کی تعداد کے مساوی پیشہ ور بھکاری ہر جگہ پر موجود ہیں جو ٹریفک کے بہا ومیں بھی مسلسل رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں ان پیشہ ور بھکاریوں کو روات سے کلرسیداں تک پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دستیاب ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں